کراچی: ضلع گھوٹکی کے گاؤں حیات پتافی میں واقع ہندوؤں کے قدیم مندر تیرتھ شادانی دربار کی یاترا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے 104 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ بھارتی ہندو یاتری 12 سے 23 دسمبر 2023ء تک شادانی دربار(مندر)حیات پتافی کی یاترا کریں گے، ہندویاتری سندھ میں شیو اتاری ستگرو شادرم صاحب کے 315 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
سندھ میں ہندو برادری کے لیے ایک اہم مذہبی مقام شادانی دربار حیات پتافی 12 سے 23 دسمبر کو یوم پیدائش کی تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ہندوزائرین کی آمد متوقع ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ پروٹوکول کے تحت شادانی دربار یاترا کے لئے 400ہندو یاتریوں کو پاکستان کی جانب سے ویزے جاری کئے جا سکتے ہیں۔ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے۔