اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کو برہنہ کرنے کی مزید ویڈیوز آگئیں

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینیوں کو کپڑے اتار کر قید کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں۔ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ گرفتاریاں جبالیا کیمپ سے کی گئی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے کپڑے اتار کر انہیں بظاہر سڑک پر بٹھا رکھا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اسرائیل کے طرزِ عمل کو غیر انسانی قرار دے دیا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے مشیر نے کہا کہ ایسا کرنے سے دنیا ختم نہیں ہوگئی ۔ ویسے بھی مشرقِ وسطیٰ میں گرم موسم ہوتا ہے۔ اس سے قبل بھی غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔