اسلام آباد(اُمت نیوز)پیپلزپارٹی کا وفد آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق آج ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد چاروں صوبوں کے پارٹی رہنماؤں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، سعید غنی، ناصر حسین شاہ اور ضیاء الاسلام حسن شامل ہوں گے جب کہ پنجاب سے قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، موسیٰ گیلانی، عبدالقادر شاہین شامل کے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا سے فیصل کریم کنڈی اور شجاع خان جبکہ بلوچستان سے چیگیز جمالی اور سینیٹر روزی خان کاکڑ وفد کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تاج حیدر، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، چنگیز جمالی و دیگر رہنما چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات میں پارٹی کے خدشات و تحفظات سے آگاہ کریں گے۔