اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجابی اور اُردو کے سینئر ادیب، شاعر، محقق، انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
احمد سلیم اسلام آباد میں کچھ عرصے سے جگرکےعارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جناہ آج بعد لاہور میں ادا کی جائے گی۔
احمد سلیم کی ملک کی سیاسی تاریخ پر گہری نظر تھی، نے درجنوں کتابیں لکھیں اور پاکستانی اخبارات سے ملکی تاریخ کے اہم واقعات چار جلدوں میں اکٹھے کیے۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی احمد سلیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔