بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

توشہ خانہ فوجداری کیس ، فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس  میں بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر نے سماعت کی،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلیے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھا دیا، استدعا ہے کہ اِس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو اپیل اور سزا معطلی دائر ہوئی 28 اگست کو سزا معطلی کا فیصلہ آیا، فیصلے کے ایک ماہ سات دن بعد پانچ اکتوبرکو فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست دائر ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔