کراچی میں پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے شوہرکو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے قید کی سزا کے ساتھ ساتھ جُرمانہ بھی عائد کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نےدوسری شادی کرنے والے کرسچئن شخص کو 3 سال قید اور 30 ہزار روہے جرمانے کی سزا سُنائی۔
عدالت نے بیوی کی درخواست پر ملزم جوشوا مسیح کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔پہلی اہلیہ نے ملزم جوشوا کےخلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
مدعی کے وکیل سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کے مطابق کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہردوسری شادی نہیں کرسکتا ۔ ملزم نےشادی شدہ ہوکردوسری شادی کی جوغیرقانونی ہے۔