کراچی : نگراں وزیرِاعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرنے سندھ کے تین تعلیمی بورڈزکا چارج کمشنرز کے سپرد کردیا،نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پرچیئرمین سکھربورڈ کا چارج کمشنرسکھر فیاض عباسی کو دیدیا گیا،سکھربورڈ کے چیئرمین رفیق پھل 16 جون کو ریٹائرہوگئے تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق چیئرمین کراچی انٹربورڈ کا چارج کمشنرسلیم راجپوت کو دیدیا گیا ہے،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا عہدہ 23 نومبرسے خالی تھا،چیئرمین بورڈ شہید بینظیرآباد کا چارج کمشنرنوابشاہ کے سپرد کردیا گیا،کمشنرزکو تعلیمی بورڈز کا چارج لیکررپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔