اسلام آباد : وفاقی حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم پر رواں مالی سال 10ارب خرچ کرنے کا پلان تیار کیا ہے ،سکیم کے اگلے مرحلے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ملک بھر میں لیپ ٹاپ تمام ڈگری پروگرامز کے تحت تقسیم کئے جائیں گے،طلباء و طالبات کو آن لائن پورٹل کے ذریعے لیپ ٹاپ کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔بلوچستان کے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم میں کوٹہ چھ فیصد سے بڑھا کر18فیصد مقررکردیا گیا۔ سالانہ 60فیصد، سمسٹر میں 70فیصد نمبر کی بنیاد پر لیپ ٹاپ ملے گا۔ نجی تعلیمی اداروں کے طلبا اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔گورنمنٹ ڈگری یا پوسٹ گریجوایٹ کالج میں پڑھنے والے بھی اسکیم سے محروم رہیں گے،وفاقی یا صوبائی سکیم سے مستفید ہونے والوں کوبھی دوبارہ لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔