امریکا (اُمت نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاک افغان کے درمیان مسائل کے سفارتی حل میں مصروف ہیں، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان میں سے کچھ مخصوص مصروفیات کے خلاصے کی تفصیل بیان کی ہے، اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ردیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔
اپنی پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کے امکان پر میں بہت فکرمند ہیں اور توقع کرتے ہیں طالبان افغانستان کو دہشت گردی کی پناہ گاہ بننے سے روکیں گے۔