لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

لوئر دیر(اُمت نیوز) لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔