راولپنڈی: درابن کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے 23بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطبق درابن کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے 23بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم اور پرعزم ہیں۔