گجرانوالہ (اُمت نیوز)گجرانوالہ میں بلاول بھٹو کے جلسے کر دوران سٹیج سے گر کر زخمی ہونے والے فیصل میر کو ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جنرل ہسپتال میں فیصل میر کا سٹی سکین کرنے کے بعد انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا، سٹیج سے گرنے کے بعد فیصل میر کے دائیں جانب پیٹ کے قریب چھوٹ آئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، معمولی سی چھوٹ ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر عامر میر، رانا فاروق سید خاں، تنویر اشرف قائرہ، رانا جواد، رانا رضوان، چوہدری نعمان یوسف اور جاوید اختر سمیت جیالوں کی بڑی تعداد عیادت کیلئے موجود تھی۔