اسلام آباد(اُمت نیوز)ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرکے اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم اعجاز احمد کو اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا جوکہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم گوجرانوالہ پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا۔