اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
انوارالحق کل آزاد جموں و کشمیر کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے، نگراں وزیراعظم کے دورے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے متعلق فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر نگراں وزیراعظم کے دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔
انوار الحق کاکڑ کل کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، ان کے دورے کے حوالے سے دارالحکومت مظفرآباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔