اسلام آباد: فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دیور فیصل چوہدری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی جسے سننے کیلیے حباء چوہدری وہاں پہنچیں اور سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں، ان کے خلاف عدالت جاؤں گی۔
حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل چوہدری ان کے شوہر کی جگہ الیکشن ہرگز نہیں لڑیں گے، اپنی سیٹ پر فواد چوہدری ہی الیکشن جیل سے لڑیں گے۔ حبا چوہدری نے شوہر کی الیکشن مہم خود چلانے کا اعلان کیا۔