شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے؟ فائل فوٹو
شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے؟ فائل فوٹو

شادی کے سوال پر بلاول کا دلچسپ جواب

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پشاور میں مصروف دن گزارا، بلاول نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کیا اور انتہائی سنجیدہ گفتگو کی۔

لیکن خطاب کے بعد انہوں نے چند صحافیوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔

اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے؟ آپ کو کیا پریشانی ہے؟

بلاول نے صحافی سے سوال کیا،آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟۔