اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت کل ہوگی، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکریٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو نوٹسز جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت کل ہوگی، الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرنیازاللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹس جاری کردیے گیے۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف اکبرایس بابرسمیت 13 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، جن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم قرار دیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔