غزہ (اُمت نیوز)غزہ میں اسرائیلی افسران سمیت مزید 15 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے، جس کی اسرائیل نے تصدیق کردی ہے۔
اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈ کے ہاتھوں مارے گئے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
قسام بریگیڈ نے کہا گزشتہ روز شجائیہ میں گولانی بریگیڈ کا کمانڈر، تین میجر اور ایک کیپٹن مارے گئے، جس کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
ترجمان قسام بریگیڈ کے مطابق غزہ کے علاقے شجائیہ اور خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے گئے۔
زیتون کی عمارتوں میں مورچہ بند اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ویڈیو میں اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو قریب سے نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حملے کے بعد علاقے میں تباہ شدہ اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کی باقیات بکھری پڑی ہیں، القسام بریگیڈز کے مطابق زیتوں کے علاقے سے اسرائیلی فوج اپنا سامان اور اسلحہ چھوڑ کر پسپا ہوگئی۔