پرتھ(اُمت نیوز)پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی نقصان 25 اوورز میں 117 رنز بنالیے۔
پہلا روز
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 گیندوں 72 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بالرز آسٹریلوی اوپنرز کی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔