لاہور(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔
گزشتہ روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی، جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی۔
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز اور 2 بار کی چیمپئین اسلام یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی تھیں تاہم ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز نے فاسٹ بولر حنین شاہ اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
حنین نے نیشنل ٹی20 کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا تھا جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے دبئی میں ایشیاکپ کھیل رہے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دونوں کرکٹرز کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔