لاہور: تحریک انصاف کےسینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا، جس کے بعد انہیں تھانہ مزنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے گرفتاری سے بچنے کیلیےعدالت کے احاطے جانے کی کوشش کی وکلا نے بھی مزاحمت کی۔ لاہور پولیس نے انہیں موبائل میں بٹھا کر تتھانے لے گئی۔
پنجاب سے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی کو جوائن کرنا چاہتے ہیں، شیر افضل مروت
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی تقدیر کے بارے میں سوچنا ہے، اپنے حق کے لیے نکلنا ہے ۔ آپ کے حقوق کی جنگ چیئرمین پی ٹی آئی لڑ رہا ہے ۔ آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی گولیاں کھانے کے لیے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ گلے لگاتے ہیں، ماتھے چومتے ہیں ۔ آج وکلا برادری کو ایک ہونا ہوگا ۔ یہ زیادہ سے زیادہ ہمیں اٹھا کر مار سکتے ہیں ۔ اس وطن کی خاطر یہ قربانی بڑی نہیں ۔ اگر ہماری قربانی قوم کو بچا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں ۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں تمام کیسز میں میں ضمانت پر ہوں، مجھے ان کے تمام ہتھکنڈے سمجھ آتے ہیں ۔ پنجاب سے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔ گفتگو جاری ہے، جلد سرپرائز ملے گا۔