فاطمہ ثنا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا

کپتان ندا ڈارکی غیرموجودگی میں فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ون ڈے سیریزکے دوسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گی ۔

               
December 14, 2023 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فاطمہ ثناء پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کرنے والی 10 ویں ون ڈے کپتان بن گئی ہیں۔

بورڈ اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان ندا ڈارکی غیرموجودگی میں فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ون ڈے سیریزکے دوسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گی ۔