چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الثانی ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں جمادی الثانی 1445ھ کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ یکم جمادی الثانی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد مدینہ المنورہ سے شریک ہوئے اور دعا کروائی۔