پنوعاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیارگھی اورتیل پکڑا گیا

کراچی : پنوعاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیارگھی اورتیل پکڑا گیا،تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر نے پنوعاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اورتیل بنانے والوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں بڑی مقدارمیں تیل پکڑا گیا،آپریشن ڈائریکٹرجنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخرحسین کی ہدایت پرکیا گیا جس میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے متعدد ڈرموں میں موجود مضرصحت گھی اورتیل ضائع کردیا،آغا فخرحسین نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جارہی ہے۔