چین میں ٹرین حادثے کا شکار، 102 مسافر زخمی
ٹرین کو اس وقت پیش آیا جب برف کے سبب شدید پھسلن ہونے سے بریک نہیں لگائی جا سکی اور دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔
December 15, 2023 · بام دنیا
حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، فائل فوٹو
بیجنگ: چین میں ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے نیتجے میں 102 مسافر زخمی ہو گئے۔
افسوس ناک حادثہ سب وے ٹرین کو اس وقت پیش آیا جب برف کے سبب شدید پھسلن ہونے سے بریک نہیں لگائی جا سکی اور دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔
چینی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے حادثے میں 515 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 102 افراد میں فریکچر کی علامات سامنے آئیں تاہم اس دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔