اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ججز کولاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات لاہور ہائیکورٹ کے آر اوز سے متعلق حکم سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ہوئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے پہلے 2 سینئر ججز سے ملاقات کی اورلاہور ہائی کورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، اس مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔