بون: یورپ میں حماس کے حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن کا مقصد یہودیوں کو نشانہ بنانا بتایا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی اور ہالینڈ میں حماس کے ساتھ دہشت گردی کی سازش کا حصہ بننے کے شُبے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جرمن استغاثہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد یورپ میں یہودی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھیار حاصل کرنا تھا۔
جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ تین افراد کو برلن اور چوتھے کو جمعرات کو روٹر ڈیم سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا تعلق عسکری ونگ سے تھا، جو بیرون ملک حماس کی کارروائیوں میں حصے دار تھے۔
دہشت گردی کے الگ الگ جرائم میں تین دیگر افراد کو ڈنمارک میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ملک کے سیاست دانوں نے اشارہ کیا تھا کہ یہ بھی حماس سے وابستہ ہیں۔
ایک شخص جس کا نام صرف عبدلحمید ال اے ہے، اس پر استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے لبنان میں مقیم حماس کے رہنماؤں کے حکم پر یورپ میں 2023 کے موسم بہار کے بعد زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرے کی تلاش شروع کردی تھی۔