انہیں واپس جانے یا 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آپشن دیا گیا تھا، فائل فوٹو
انہیں واپس جانے یا 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آپشن دیا گیا تھا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے لاہور واپس بھیج دیا گیا

کوئٹہ: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور انہیں وہیں سے واپس لاہور بھیج دیا گیا ہے۔ وہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔

ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عالم کاکڑ کے مطابق سینئر رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا، اور ائیر پورٹ سے ہی لاہور بھجوا دیا گیا، انہیں واپس جانے یا 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آپشن دیا گیا تھا۔

ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کے ہرنائی، پشین اور ژوب میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ ایسےغیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کے ورکرزکنونشن کامیاب کریں گے، جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں۔