اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور لائیکورٹ اور اسلام آباد ہایئکورٹ کے فیصلے چیلنج کرنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کیلیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کیلیے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔
الیکشن کمیشن ان دونوں فیصلوں کو سپریم کورٹ میں ممکنہ طور پر چیلنج کرے گا جس کے بعد سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔
عام انتخابات کیس آج ہی سماعت کیلیے مقرر کیے جانے کا امکان
چیف جسٹس سپریم کورٹ سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی، اس دوران جسٹس طارق اور جسٹس اعجازالاحسن اور اٹارنی جنرل بھی موجود رہے۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تفصیلی مشاورت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس کے بعد عام انتخابات سے متعلق کیس کسی بھی وقت عدالت میں لگائے جانے کا امکان ہے۔