فائل فوٹو
فائل فوٹو

این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ این اے 35 اور این 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر ازسر نو حلقہ بندی کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزارکاموقف سن کرٹھوس فیصلہ کرے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بیرسٹرعمراعجاز گیلانی کا مؤقف ہے قانون کے مطابق تمام حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے کوہاٹ کی مثال دی جس کے حلقے کی آبادی ہنگو کے حلقے سے 3 لاکھ زائد ہے۔