فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت : جھولے کی رسی میں پھنس کر 6 سالہ بچی جاں بحق

کیرالہ : بھارتی ریاست کیرالہ میں جھولے کی رسی میں پھنسنے سے 6 سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کٹی پورم میں پیش آیا،  گزشتہ روز لڑکی کی شام اسکول سے لوٹنے کے بعد جھولے میں کھیل رہی تھی۔

گھر والے اپنے کاموں میں مصرف تھے اسی دوران جھولے سے کھیلنے کے دوران ممکنہ طور پر رسی بچی کے گلے میں پھنس گئی۔ بعد میں اس کے گھر والوں نے اسے جھولے کی رسی پر گلا گھونٹتے ہوئے پایا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شبہ ہے کہ وہ جھولے میں کھیل رہی تھی اور رسی اس کی گردن میں پھنس گئی اور اس کا سانس بند ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔