کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو قومی تاریخ کا ایک بھیانک دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس ہولناک خونریزی کی یاد ہر پاکستانی کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہم شہدا کو بھولیں گے نہ ہی اس سانحہ کو۔ ہم دہشتگردی کے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کا غم مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا، کیونکہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں۔ ہم یقینی بنائیں گے پاکستانی قوم کو پھر کبھی سانحہ اے پی ایس جیسے لمحات سے گذرنا نہ پڑے۔ ہمیں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی، اورہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کی طرف سے معطل کیے جانے کو پاکستان، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے چیف جسٹس فائز عیسی کی قیادت میں 3رکنی بنچ نے ملک میں عام انتخابات کے عمل کو ڈی ریل ہونے سے بچا لیا ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں بروقت انتخابات کی شروع دن سے داعی تھی اور ہے۔عدالت عظمی کو اس اہم فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے پیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos