فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےا پنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد :  نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےا پنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کےمطابق انہوں نے 13 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جسے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفی دیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتےہیں اس لئے مستعفی ہوئے ہیں۔ ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جلد وہ ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن میں اہل ہونے کیلئے نگران کابینہ سے مزید استعفے بھی آسکتے ہیں۔