اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا، سیکرٹری جنرل تحریکِ انصاف عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا، حماد اظہر صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفتر واپس آنے تک قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب کا اضافی عہدہ سنبھالیں گے۔