لاہور (اُمت نیوز)لاہور ملتان موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کر دی گئی.
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔
ترجمان سید عمران احمد کاکہناتھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یںاورغیر ضروری سفر سے گریز کریں ،ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،: روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔