لیبیا (اُمت نیوز)مغربی لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 61 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 25 کو زندہ بچا لیا گیا۔
تارکین وطن یورپ جا رہے تھے۔
اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی ”انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن“ نے ہفتے کی رات دیر گئے جاری اپنے بیان میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کی موت کی وجہ اونچی لہریں بنیں۔
زوارا سے روانہ ہونے کے بعد کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل پر ان اونچی لہروں کی زد میں آغئی۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ کشتی میں تقریباً 86 تارکین وطن سوار تھے۔