اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کے بعد ملک بھر میں تقرروتبادلوں پرپابندی عائد کردی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے تحت عام انتخابات 2024تک حکومتی و سرکاری اداروں میں ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل پابندی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے اور وجوہات بھی بتائی جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری افسر کو الیکشن پراسس مکمل ہونے تک چھٹی نہ دی جائے۔ اساتذہ کو چھٹیوں کی سردیوں کے دوران اپنے متعلقہ علاقہ میں موجود رہنے اور تربیت کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔