لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام تک ریلیف پہنچانے کیلیے متحرک ہو گئے،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے انٹر سٹی کرایوں میں کمی کے احکامات پرعملدرآمد شروع ہوگیا، جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سے دیگر شہروں کو جانے والی اے سی اور نان اے بسوں کے کرایوں میں 5سے 10فیصد تک کمی کر دی گئی۔
لاہور سے فیصل آباد اے سی بس کا کرایہ 810 سے کم کر کے 780 روپے کر دیا گیا،لاہور سے فیصل آباد نان اے سی کرایہ 550 سے کم ہو کر 500 روپے کر دیا گیا،لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد اے سی بس کا کرایہ 1650 سے کم کر کے 1550 کر دیا گیا۔
اسی طرح لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد نان اے سی بس کا کرایہ 1000 سے کم ہو کر 900 ہوگیا ،لاہور سے مردان اے بس کا کرایہ 2200 سے کم کر کے 2000 کر دیا گیا،لاہور سے مانسہرہ اے سی بس کا کرایہ 2400 سے کم کر کے 2200 کر دیا گیا،لاہور سے ہری پور،ایبٹ آباد اے سی بس کا کرایہ 2300 سے کم کر کے 2000 ہو گیا۔
ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے لاہور سے سوات اے سی بس کا کرایہ 2300 سے کم کر کے 2200 ہوگیا،لاہور سے باجوڑ اے سی بس کا کرایہ 2800 سے کم ہو کر 2500 کر دیا گیا،لاہور سے بنوں اے سی کا کرایہ 2600 سے کم 2400کر دیا گیا،لاہور سے جیکب آباد اے سی بس کا کرایہ 2300 سے کم ہو کر 2200 ہوگیا،لاہور سے ملتان اے سی بس کا کرایہ 1500 سے کم کر کے 1350 کر دیا گیا،لاہور سے ملتان نان اے سی کرایہ 650 سے کم ہو کر 600 کر دیا گیا،لاہور راجن پور اے سی بس کا کرایہ 2100 سے کم کر کے 2000 کر دیا گیا ۔
لاہور سے فورٹ عباس اے سی کا کرایہ 1800 سے کم کر کے 1750 کر دیا گیا،لاہور سے سرگودھا اے سی بس کا کرایہ 1100 سے ہم ہو ہر 1050 روپے ہوگیا،لاہور سے میانوالی اے بس کا کرایہ 1750 روپے سے کم ہو کر 1700 ہوگیا،لاہور سے بھکر اے بس کا کرایہ 2300 سے کم ہو کر 2200 کر دیا گیا،لاہور سے کراچی اے سی بس کا کرایہ 5500 سے کم ہو کر 5000 ہوگیا،لاہور سے صادق آباد اے سی بس کا کرایہ 2400 سے کم ہو کر 2200 کر دیا گیا،لاہور سے اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی جانے والی بسوں کے کرایوں میں بھی 50 روپے کمی کر دی گئی۔