ملٹری سیکرٹیری نےبہترین پیشہ وارانہ اندازمیں اپنی ذمے داریاں نبھائیں، فائل فوٹو
ملٹری سیکرٹیری نےبہترین پیشہ وارانہ اندازمیں اپنی ذمے داریاں نبھائیں، فائل فوٹو

نگران وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کل کویت جائیں گے

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کل کویت جائیں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورہ کویت کے دوران شاہی خاندان اور عوام سے امیر کویت کے انتقال پرتعزیت کریں گے۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح گزشتہ روز وفات پا گئے تھے، کویتی میڈیا کا کہنا تھا کہ 86 سالہ امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو نومبر میں خرابی طبع کے سبب ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔