عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، جسے 2022 کے سیلاب کےبعد بند کیا گیا۔ حکام کے مطابق کراچی سے لاہور اور لاہور سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کا ریک دوبارہ چلانے کیلئے تیار ہے، اکانومی کلاس، لوئر اے سی اور اے سی بزنس کلاس کوچز کیلئے 18 بوگیاں تیار کی گئی ہیں، ٹرین کا سفر 33 گھنٹے اور 30 ​​منٹ پر محیط ہوگا، ایڈوانس بکنگ کی جارہی ہے۔