کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر ایم حسین محنتی نے سپریم کورٹ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ 8 فروری کے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنایا جائے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فراہم کرے، عوام مخلص و دیانتدار قیادت کو کامیاب کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سولنگی ہاوس قاسم آباد میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا دن عوام کے امتحان کا دن ہے، سوچ سمجھ کر ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے نامز امیدوار زبیر سولنگی و دیگر بھی موجود تھے۔