پشاور: چترال میں امریکی شہری نے چترال کی تاریخ کے مہنگے مارخور کا شکار کرلیا ،امریکی شہری نے مارخور کے پرمٹ کے لئے ٹیکس سمیت 2لاکھ 32ہزار ڈالر کی بولی دی تھی جو ساڑھے چھ کروڑ روپے بنتے ہیں ، یہ بولی تاریخ میں مارخور کے پرمٹ کے لئے سب سے زیادہ بولی بتائی جاتی ہے، امریکی شہری ڈیرن جیمزمل مین نے اکتوبر2023 ءمیں کامیاب بولی دی تھی جس کے بعد توشی شا شا گیم ریزرو لوئر چترال میں مارخور کا شکار کیا، مار خور کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی جبکہ عمر ساڑھے 9 سال تھی، چترال میں ابتدا میں ماخوروں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی تھی لیکن جب سے کمیونٹی کے اشتراک سے کنزرونسی اور گیمر ریزرو قائم کیے گئے تو ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،مارخوروں کی افزائش میں اب نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ وائلڈ لائف کی جانب سے پہلی بار شفاف طریقے سے بولی کرتے ہوئے 2لاکھ ڈالرز سے اوپر صرف ایک گیم ریزرو کا پرمٹ جاری کیا گیا۔