اسلام آباد(اُمت نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جاری ہے، سینئر سول جج قدرت اللہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت میں پیش اور عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی ہائیکورٹ میں ہیں، اور استدعا کی کہ کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا جائے۔
معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی 11 بجے تک کورٹ میں پیش ہو جائیں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک کا وقفہ کر دیا۔
واضح رہے کہ 25 نومبر کو اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہو کر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کیا تھا، درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔