ڈیرہ اسماعیل خان (اُمت نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی اور دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔