لاہور(اُمت نیوز)آئین پاکستان کی 50 ویں گولڈن جوبلی تقریب پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری کل وکلاء سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں بار عہدیداروں اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار صباحت رضوی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے لاڑکانہ سے امیدواروں کا انتخاب کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی نشست این اے 194 پر امیدوار ہونگے۔
فریال تالپور رتوڈیرو، گڑھی خدا بخش کی صوبائی نشست پی ایس 10 سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ لاڑلانہ شہر کی صوبائی نشست پی ایس 11 پر جمیل سومرو کو امیدوار نامزد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اپنے آبائی حلقے پی ایس 12 سے الیکشن لڑیں گے جبکیہ نذیر احمد بگھیو قومی اسمبلی نشست این اے 195 پر امیدوار ہونگے۔
حال ہی میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والےعادل الطاف بھی انڑ ڈوکری کی نشست پی ایس 13 سےانتخابی میدان میں اتریں گے۔ 20 دسمبر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نامزد امیدوار کے ساتھ کورنگ امیدوار بھی نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔