کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں 3افراد جاں بحق، 17 زخمی ہو گئے،دھماکے سے متاثرہ عمارت گر گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث اطراف کی 3عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،تینوں متاثرہ عمارتوں کو خالی کرایا جارہاہے،کوشش کی جارہی ہے کہ ملبے کو ہٹا کر ریسکیو آپریشن کیا جائے۔
دھماکے کے نتیجے میں عمارت گر گئی جب کہ ملبے سے خاتون سمیت 4 افراد کو نکال لیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اورجگہ تنگ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ عمارت کا مالک سابق کونسلر نور سلام حقانی تھا، گھر کے نیچے گیس سلینڈر کی دکان تھی جہاں دھماکا ہوا۔