مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے، فائل فوٹو
مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے، فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

شیر افضل مروت کی نظر بندی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کیس پر سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، شیر افضل مروت کو پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت کچھ دن قبل گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا تھا۔

حکومت کی جانب سے محسن عباس ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ نظربندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔

حکومتی جواب میں کہا گیا تھا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے درخواست حکومت کو دیں۔