اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے فضائی جارحیت کی، فائل فوٹو
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے فضائی جارحیت کی، فائل فوٹو

دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملہ ،2 شامی فوجی زخمی

دمشق کے قریب اہداف پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شام کے دوفوجی زخمی ہو گئے۔

شام کی وزارتِ دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے فضائی جارحیت کی جس میں دارالحکومت دمشق کے قریب کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں دو فوجی زخمی ہوئے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کے طیارہ شکن دفاع نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا۔