چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو

دوران عدت نکاح کیس ، عمران خان کا جیل ٹرائل زیادہ محفوظ ہوگا ، جج

اسلام آباد: سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ بشری بی بی نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنی دیا جائے۔

اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کر سکتے، جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا ۔

پیشی کے وقت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی سیکیورٹی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے شرپسند عناصر سیکیورٹی کو نقصان پہنچنا سکتے ہیں۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا بھی جیل ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل زیادہ محفوظ ہوگا ، جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہوگا۔