فواد چوہدری آزاد حیثیت سے انتخابات لڑیں گے، حبا فواد

جہلم : فواد چوہدری کے بھائیوں نے میرا پریس کلب میں داخلہ بند کروایا ہے، فواد چوہدری آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے جہلم پہنچ کر الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد جہلم پہنچیں اور جہلم پریس کلب کے باہر پریس کانفرنس کی اور فواد چوہدری کی الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ۔حبا فواد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری کے کاغذات آزاد حیثیت سے جمع کروائیں گے اور ہر صورت الیکشن لڑیں گے کس قانون میں لکھا ہے کہ عورت الیکشن کمپین نہیں کر سکتی میں نے فواد چوہدری کے کہنے پر الیکشن کمپین شروع کی ہے مجھے پریس کانفرنس کرنے کےلیے روکنے کی کوشش کی گئی ہے ہم اداروں کا احترام کرتے ہوئے اداروں کے ساتھ ہیں،میرے سسرال والے مجھے کمپین کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہیے ہیں فواد چوہدری کے بھائیوں نے میرا پریس کلب میں داخلہ بند کروایا ہے،عوام جاگ چکی ہے اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے گی۔